معروف اداکارگووندا بے ہوشی کی حالت میں سپتال منتقل، ہوش و حواس کھو بیٹھے

Nov 12, 2025 | 09:49:AM
معروف اداکارگووندا بے ہوشی کی حالت میں سپتال منتقل، ہوش و حواس کھو بیٹھے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کو گزشتہ رات گھر میں اچانک بے ہوش ہونے کے بعد ممبئی کے جوہو کے علاقے میں واقع کرٹی کیئر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 61 سالہ اداکار گزشتہ شب طبی پیچیدگیوں اور ذہنی تناؤ کے باعث ہوش و حواس کھو بیٹھے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

گووندا کے قریبی دوست اور قانونی مشیر بندل نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ اداکار کو رات گئے تقریباً ایک بجے ایمرجنسی میں اسپتال لایا گیا تھا، گھر پر پہلے ڈاکٹر سے فون پر مشورہ کیا گیا اور دوا دی گئی، لیکن حالت سنبھل نہ سکی تو اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ گووندا کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب ان کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پل گر گیا

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی گووندا ایک حادثے کا شکار ہوئے تھے جب ان کی لائسنس یافتہ پستول غلطی سے چل گئی تھی اور ان کی ٹانگ میں گولی لگ گئی تھی، جس کے بعد ان کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد ان کی ٹانگ سے گولی نکالی گئی تھی۔