کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بدستورمتاثر،7پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقصیٰ شاہد)کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بدستورمتاثرہے اور آج بھی7پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے مسقط جانے والی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیووائی 324 اورکراچی سے بینکاک جانےوالی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 شامل ہے۔
کراچی سے لاہور جانےو الی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 143 اور145بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر اور اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125اورکراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہوگئی۔