وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس, ٹریفک مسائل کے حل کیلئے تجاویز کاجائزہ

Nov 12, 2023 | 15:43:PM
وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس, ٹریفک مسائل کے حل کیلئے تجاویز کاجائزہ
کیپشن: وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس, ٹریفک مسائل کے حل کیلئے تجاویز کاجائزہ
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ٹریفک مسائل حل کرنےکے لئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، لاہور کی ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے تجاویز کاجائزہ لیا گیا، اجلاس میں آئی جی پنجاب ،کمشنر ،سی سی پی او،ڈپٹی کمشنر،ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، سی ٹی او ، ڈپٹی کمشنر، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور چیف انجینئر ٹیپا نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کی آمد آمد، ن لیگ کا بڑا داؤ، بند دروازے کھول دیئے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہو ر کی 32بڑی سڑکوں پر عارضی تجاوزات مستقل طورپر دور کرنے، ون وے کی خلاف ورزی کے سدباب کے لئے یوٹرن پر ٹائر کلر لگائے جانے کا فیصلہ کیا گیا اور 135مقامات پر روڈ انجینئر نگ کے مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا گیا، جناح ہسپتال سے کریم بلاک تک انڈر پاس بنانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی سڑکو ں کا پیچ ورک کے لئے فوری اقدامات کرنے، ٹیپا کو 32مقامات پر سڑکو ں اور چوراہوں کی ری سٹرکچرنگ کرنے کی ہدایت جاری کی۔

خیال رہے کہ ٹھوکر تا چوبرجی ملتان روڈ پر اعوان ٹاؤن اور ملتان چونگی چوک ری ڈیزائن ہوں گے۔