افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئے عالمی توجہ درکار ہے : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 

Nov 12, 2021 | 18:04:PM
افغانستان ، انسانی المیہ، بچنے، عالمی توجہ درکار ہے
کیپشن: آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ملاقات کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئے عالمی توجہ درکار ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پربھی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دوطرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنے اور امریکا کے ساتھ طویل المدتی اور ملٹی ڈومین پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے، آرمی چیف نے انسانی بحران سے بچنے اور افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زوردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تھامس ویسٹ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں، علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا، اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد میں بم دھماکے سے 3 نمازی جاں بحق ، 15 زخمی
دریں اثنا آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان روس کے ساتھ باہمی رابطوں کے فروغ کا خواہاں ہے،روس کے ساتھ دور رس کثیر نوعیت تعلقات چاہتے ہیں ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئے عالمی توجہ درکار ہے ،ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور بارڈرمینجمنٹ کے امور بھی زیر غور آئے ۔
دریں اثنا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کیلئے چین کے نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی ، جس میں باہمی دلچسپی ،افغان صورتحال اور علاقائی سکیورٹی پرتبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ باہمی رابطوں کے فروغ کا خواہاں ہے،آرمی چیف نے افغانستان کے پرامن اور پائیدارحل پر غورکیلئے زور دیا،ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ کے امور پر بھی گفتگوہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر مہنگا ہونے کیساتھ سونے کی قیمت میں بھی اضافہ۔۔مہنگائی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے
قبل ازیں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹرز (GHQ) راولپنڈی میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مسئلہ کشمیر اور اپنے امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے حالیہ دورے پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: خودکشی سے قبل لڑکی نے دل دہلا دینے والا ویڈیو بیان دے دیا