مسجد میں بم دھماکہ۔۔ 3 نمازی جاں بحق۔۔ 15 زخمی

Nov 12, 2021 | 15:58:PM
افغانستان،بم ،دھماکہ،مسجد
کیپشن: دھمکاکے کے بعد لو گ جمع ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع سپن غر کی مسجد میں بم دھماکے سے 3 نمازی جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان حکام کا کہنا ہے کہ  ضلع اسپن غر کی مسجد میں جمعے کی نماز کے دوران دھماکا ہوا جس میں 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، ہلاک اور زخمی افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 کسی دہشت گرد تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد کا اہم بیان