ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ، ہمیں آپ پر فخر ہے۔۔مریم نواز

Nov 12, 2021 | 10:56:AM
ہمیں آپ پر فخر ہے
کیپشن: مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’آپ ٹورنامنٹ میں چمکدار ستارے کی طرح جگمگاتے رہے، پاکستان زندہ باد‘ انہوں نے قومی ٹیم کی شکست پر اپنے پیغام میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔

 مریم نواز نے کہا کہ پاکستانی ٹیم، آپ سارے ٹورنامنٹ میں چمک دار ترین ستارے کی طرح جگمگاتے رہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ، ہمیں آپ پر فخر ہے۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ لمبے عرصے کے بعد ٹیم نےایسی پرفارمنس دی، ہار کا دکھ ہمیشہ ہوتاہے لیکن پاکستان نےبہت اچھی کرکٹ کھیلی۔

 یہ بھی پڑھیں:      اہم کیچ ڈراپ ہونے پر حسن علی نروس۔۔ شعیب ملک حوصلہ بڑھانے پہنچ گئے