اہم کیچ ڈراپ ہونے پر حسن علی نروس۔۔ شعیب ملک حوصلہ بڑھانے پہنچ گئے

Nov 12, 2021 | 10:27:AM
کیچ ڈراپ ہونے پر شعیب ملک نے حسن علی کا حوصلہ بڑھایا
کیپشن: حسن علی اور شعیب ملک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)میتھیو ویڈ کا اہم کیچ  ڈراپ کرنے کے بعد حسن علی بہت دباؤ میں آگئے تھے لیکن  ایسے میں سابق کپتان شعیب ملک حسن علی کے پاس گئے ان کا حوصلہ بڑھایا اور تھپکی دی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اننگز کے 19 ویں  اوور میں  پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولر حسن علی نے میتھیو ویڈ کا اہم کیچ ڈراپ کیا جس نے میچ کا پانسہ سیکنڈوں میں تبدیل کردیا،کیچ ڈراپ ہونے پر حسن علی شدید دبائو میں آ گئے تھے ایسے میں سابق کپتان شعیب ملک نے حسن علی کا حوصلہ بڑھایا،اس موقع پر کمنٹیٹرز اور  اسٹیڈیم میں موجود  شائقین نے بھی شعیب ملک کی اسپورٹس مین اسپرٹ کی تعریف کی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچز میں ناقابل شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم سیم فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کھاگئی۔

پاکستان نےآسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، محمد رضوان 67 اور فخر زمان 55 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ آسٹریلیا نے ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔