چار اوورز میں 44 رنز دینےاور اہم ترین کیچ ڈراپ کرنے والےحسن علی کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا

Nov 12, 2021 | 08:55:AM
حسن علی،کڑی تنقید،میچ ،ٹی ٹونٹی
کیپشن: حسن علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک) گزشتہ روز حسن علی نے اہم موقع پر میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑ دیا جس کے باعث گرین شرٹس جیتا ہوا میچ ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے  چار اوورز میں 44 رنز دیے اور کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ حسن علی نے میچ کے 19 ویں اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر میتھیو ویڈ کا کیچ بھی چھوڑ دیا۔ اس کی اگلی ہی تین گیندوں پر ویڈ نے سٹار باؤلر کو لگاتار تین چھکے لگا کر میچ ختم کردیا۔

 حسن علی پاکستانیوں کے نشانے پر آگئے۔ ابھی میچ ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ حسن علی کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔ پاکستانیوں کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دونوں سیمی فائنل میں کئی چیزیں حیران کن طور پر ایک ہی طرح کی ہوئیں،مگر کس طرح،جانیے