گاڑیوں کی خرید و فروخت سے متعلق اچھی خبر!

May 12, 2026 | 20:55:PM
گاڑیوں کی خرید و فروخت سے متعلق اچھی خبر!
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آٹو سیکٹر سے اچھی خبر ہے کہ پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔

گزشتہ ماہ اپریل 2026 میں گاڑیوں کی فروخت107 فیصد بڑھ گئیں،اپریل کے دوران ملک بھر میں 22ہزار 15 گاڑیاں فروخت ہوئیں جو سالانہ بنیاد پر ریکارڈ اضافہ ہے۔

10ماہ میں پاکستان میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت 1لاکھ 66ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔ مالی سال 2026 کے 10ماہ کےدوران  کار سیلز میں 49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

موٹرسائیکل اور تھری وہیلر مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ اپریل 2026 میں موٹرسائیکل اور تھری وہیلرز کی فروخت 1لاکھ 90 ہزار 340 یونٹس رہی۔ 2 اور 3 پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 40فیصد اضافہ ہوا۔

اس طرح 10 ماہ میں موٹرسائیکل اور تھری وہیلر سیلز 16 لاکھ 22 ہزار یونٹس سے تجاوز کر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :  گندم اور آٹے کی قیمتیں بے قابو،15کلو کا تھیلا200روپے مہنگا