سکولوں کو گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سمر کیمپس کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے اسکولوں میں سمر کیمپس لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے آغاز سے ہی سمر کیمپس شروع کیے جا سکیں گے۔ جبکہ یہ کیمپس محدود اوقات میں ایک ماہ تک جاری رہیں گے تاکہ طلبا کا نصاب مکمل کروایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ نجی اسکولز کی جانب سے سمر کیمپس کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ جس کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ کیا۔
وزیر تعلیم کے مطابق سمر کیمپس صبح 7:30 بجے سے 9:30 بجے تک جاری رہیں گے۔ جبکہ چھٹیوں کے پہلے ہفتے سے ہی ان کی اجازت دے دی جائے گی۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ سمر کیمپس کا مقصد طلبا کی تعلیمی تیاری اور نصاب کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بانی اور بشریٰ بی بی کی فیملی کو ملاقات نہ دینا سخت گیر رویہ،جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہوگا؛بیرسٹر گوہر