پٹرول 300 روپے فی لیٹر ؟سینیٹر دنیش کمار نے حکومت کو تجویز پیش کر دی

May 12, 2026 | 14:11:PM
پٹرول 300 روپے فی لیٹر ؟سینیٹر دنیش کمار نے حکومت کو تجویز پیش کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینیٹر دنیش کمار نے حکومت کو تجویز پیش کی کہ لوگوں کو ایران سے پٹرول لاکر بیچنے کی اجازت دی جائے، اس فیصلے سے پاکستان میں پٹرول 300 روپے فی لیٹر کی قیمت پر دستیاب ہو سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر دنیش کمار نے بلوچستان کے عوام کے روزگار اور سستا پٹرول فراہم کرنے کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کیں۔

سینیٹر دنیش کمار نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو ایران سے پٹرول لا کر فروخت کرنے کی باقاعدہ اجازت دی جائے، اگر حکومت اس فیصلے پر عملدرآمد کرتی ہے تو پاکستان میں پٹرول 300 روپے فی لیٹر کی قیمت پر دستیاب ہو سکے گا۔

انہوں نے تجویز دی کہ ایران سے لائے گئے پٹرول کو قانونی قرار دیا جائے، جس سے ملکی ڈالرز کی بھی بچت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت:280مسافروں سے بھرے طیارے میں اچانک آگ لگ گئی

سینیٹر نے مزید کہا کہ اس اقدام سے پنجاب کے عوام بھی بلوچستان کے لوگوں کی کوششوں کو سراہیں گے۔