نوشہرہ: راستے کے تنازع پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

May 12, 2026 | 12:13:PM
نوشہرہ: راستے کے تنازع پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرحت شاہ)نوشہرہ کے علاقے میاں عیسیٰ میں راستے کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھر کے سامنے راستے کے تنازع پر پیش آیا جس کے دوران دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جاں بحق ہونے والوں میں ایک فریق کے 3 جبکہ دوسرے فریق کے 4 افراد شامل ہیں۔

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہوائیں ۔۔بادل جم کر برسیں گے،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔