ڈھاکہ ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے  پاکستان کو 104 رنز سے شکست دیدی

May 12, 2026 | 10:33:AM
ڈھاکہ ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے  پاکستان کو 104 رنز سے شکست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ڈھاکا ٹیسٹ  میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دیدی، 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 163 رنز پر  آئوٹ ہو گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق  بنگلہ دیش  نے ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں پاکستان کو 104 رنز سے شکست دیکر سیریز  میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ۔ 

268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ ریت کی دیوار  ثابت ہو ئی  اور پوری ٹیم 163 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔ 

 بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری،  پاکستان کو دوسرا نقصان اذان اویس کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ  15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں:اداکارہ کے ساتھ ڈیٹنگ،سٹار کرکٹر کی تصاویر نے ہلچل مچا دی

بعدازاں شان مسعود 2، عبداللہ فضل 66  اور سلمان آغا 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے،سعود شکیل  اور محمد رضوان 15،15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، حسن علی نے ایک ، شاہین آفریدی صفر پر پویلین لوٹے ۔

  بنگلہ دیش کی جانب سے  ناہید رانا نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے وکٹیں حاصل کیں۔ 

میرپور میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے کھیل کے پانچویں روز اپنی دوسری اننگز 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔

بنگلادیش کی دوسری اننگز میں کپتان نجم الحسن شنتو 87 اور مومن الحق 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور نعمان علی نے 3، 3، شاہین آفریدی نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں بھی مکمل کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 413 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔