سمرین کور کون ہیں؟ بھارتی فاسٹ باؤلر ارشدیپ سنگھ کے ساتھ تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ سمرین کور نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
بھارت کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے کیونکہ وہ کرکت کی دنیا سے باہر سمرین کور کے ساتھ ڈیٹنگ کی وجہ سے شہ سرخیوں میں ہیں۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں ابھرتی ہوئی پنجابی سٹار سمرین کور کے ساتھ انہیں ڈیٹنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔
سمرین کور نوجوان اداکارہ اور ماڈل ہیں جو پنجابی شوبز کے میدان میں نام بنا رہی ہیں، جموں اور کشمیر میں پیدا ہوئی سمرین سمبیوس کالج آف آرٹس اینڈ کامرس سے بی کام (آنرز) کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے پونے منتقل ہوئیں جبکہ ابتدائی تعلیم جموں میں حاصل کی۔
???? RUMOURS ALERT ????
— Mention Cricket (@MentionCricket) April 5, 2026
Arshdeep Singh posted two stories on Snapchat where he’s seen holding a girl’s hand.
Fans noticed the “੧” tattoo, which matches Samreen Kaur, who is also the ex of Ashish Chanchlani.
Is Arshdeep dating Samreen Kaur? pic.twitter.com/dEGw3Gkq1t
اداکاری اور ماڈلنگ میں مواقع تلاش کرتے ہوئے اداکارہ نے چندی گڑھ میں ایم بی اے پروگرام میں داخلہ لیا۔
ارشدیپ سنگھ کی جانب سے اسنیپ چیٹ کی واضح تصویروں کا ایک سلسلہ شیئر کرنے کے بعد شروع ہوا جو فوراً وائرل ہوگئیں۔
تصاویر میں کرکٹر ایک خاتون کا ہاتھ پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں جس کا چہرہ چھپا ہوا ہے، اس کے بعد سے نیٹیزنز نے ان تصاویر کا باریک بینی سے تجزیہ کرنا شروع کر دیا ہے جس میں کچھ لوگوں نے لڑکی پر ہاتھ کا ٹیٹو دیکھا ہے جو کہ سمرین کور سے مماثلت رکھتا ہے۔
اس سے قبل وہ نکون انڈیا، ایف بی بی، ویٹ اور گلین مارک جیسے برانڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں، اداکاری میں آنے سے پہلے انہوں نے اپنے آپ کو ایک کامیاب ماڈل کے طور پر قائم کیا اور اس کے بعد سے میوزک ویڈیوز، ویب سیریز، اور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جن میں 83، سردار جی 2، جند ماہی، نیل پالش، اور تانڈو شامل ہیں۔