آوٹ آف کورس پیپر۔ طلبا پریشان۔ بڑا مطالبہ کردیا

May 12, 2022 | 12:48:PM
آوٹ آف کورس پیپر۔ طلبا پریشان۔ بڑا مطالبہ کردیا
کیپشن: میٹرک امتحانات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیک کے تحت پرائمری اور مڈل امتحانات  میں40 فیصد پیپر آوٹ آف کورس آنے پر طلباء پریشانی میں مبتلا ہیں۔

آوٹ آف کورس پیپرآنے پر 68 فیصد بچوں کے ایف گریڈ آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ طلباء نے پیک حکام سے سوالیہ پیپر کتاب  میں سے بنانے کا مطالبہ کردیا۔

  طلباء کا کہنا ہے کہ آوٹ آف کورس پیپر آنے پر طلباء دوران پیپر فارغ بیٹھے رہتے ہیں، پیپر کتاب میں سے دیا جائے تو بچے اچھے طریقہ سے پیپر حل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:توہین مذہب کیس۔عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

  دوسری جانب پیک حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی قابلیت کا جائزہ لینے کیلئے سوالیہ پیپرز بنائے گئے ہیں، بچوں کی اسسمنٹ کیلئے دنیا بھر میں یہی پیٹرن استعمال ہوتا ہے،امتحان میں کسی بھی طالبعلم کو فیل نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت۔فیصلہ آج ہو گا