اٹلی: ٹریفک حادثہ میں 4 پاکستانی جاں بحق،دو شدید زخمی

May 12, 2022 | 08:58:AM
خوفناک حادثہ،فائل فوٹو
کیپشن: خوفناک حادثہ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)اٹلی کے شہر میلان کی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونیوالے پاکستانیوں کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی۔

اطالوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ میلان تورینو موٹر وے پر وین اور کار میں تصادم کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں  کام پر جانے والے چاروں پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے مں 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

میلان ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، تاہم بتایا جاتا ہے ان کی عمریں 30 برس سے 35 برس کے درمیان تھی۔

حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیوں کیلئے موٹروے کو دونوں اطراف سے بند کردیا گیا،  جبکہ 5 ایمبولینس اور دو ہیلی کاپٹر موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔

 یہ بھی پڑھیں:      مریم نواز کو پولیس اور رینجرز کی سیکیورٹی دی جائیگی