بلوچستان حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں،ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری ہے،حافظ نعیم الرحمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد اقبال رانا) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں ،ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری ہے، آئین اور قانون کے تحت جو سہولیات شہریوں کو ملنی چاہیے وہ نہیں مل رہی ،دولت مند اور غریب کے لئے الگ الگ تعلیم کا نظام ہے۔
گوجرانوالہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری ہے، آئین اور قانون کے تحت جو سہولیات شہریوں کو ملنی چاہیے وہ نہیں مل رہی،دولت مند اور غریب کے لئے الگ الگ تعلیم کا نظام ہے ،آئین میں لکھا یے کہ میٹرک تک کوالٹی اور بہترین ایک جیسی تعلیم ہو گئی،لوگوں کو آپ نے اعلی تعلیم سے محروم کر دیا ہے۔ لوگوں کو شعور پہنچانا ہو گا۔ ریاست کا کام ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کو امن فراہم کرے۔ ٹیکس کے بدلے ریاست آپ کو عزت اور آبرو کی سہولیات دیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان میں سینکڑوں لوگوں کو یرغمال بنایا گیا ہے، حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں، آپ اپنے پسند کے لوگوں کو اپنے اوپر مسلط کر رہے ہیں، فوج کا کام الیکشن مینج کرنا نہیں ہے اور کاروبار نہیں کرنا نہیں، فوج کا کام بیرون ہاتھ اور حملے میں ملوث ہاتھ کو روکنا ہے، یہ آپریشنز پر ملک نہیں چل سکتا ہے، ملک کا سیاسی نظام یہ ہے کہ چند خاندان ملک پر مسلط ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ محبتیں بانٹ کر ہی ملک چل سکتا ہے ،ملک کے حالات بدلنے ہیں تو اس نظام کو بدلنا ہو گا ،ایک جماعت میں جب ایک شخص برا ہے تو جب دوسری میں جاتا ہےتو ٹھیک ہو جاتا ہے، جس جماعت کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ ہوں اسکو ٹھیک کہنا شروع کر دیتے ہیں۔ جیسے ہی اسٹیبلشمنٹ پیچھے ہٹتی ہے تو اس کو برا کہتے ہیں، جماعت اسلامی مروثی سیاست نہیں کرتی مذہبی اور سیاسی جماعتوں میں خاندانوں کے خاندانوں ملے ہوئے ہیں، مسلسل حکومت کی طرف سے وہ اعلانات ہو رہے ہیں جس سے جینا دوبر ہوتا جا رہا ہے ،ہر ماہ اعلان کیا جاتا یے بجلی کی قیمتوں کم رہے ہیں، انڈسٹری بند اور کاٹیج انڈسٹری کا برا حال ہے، رمضان کے بعد پورے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تحریک چلانے جا رہے ہیں، حکومت کو مجبور کریں گئے کہ وہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کریں اس تحریک میں آپ شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل ہے۔ ہمارے وسائل پر چند محدود لوگوں کا قبضہ ہے جو ناگ بن کر بیٹھے ہیں، ہم سب نے ملکر جہد وجہد کر کے ان کو دھکیلنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کے بعد آئی سی سی نئی پلیئرز رینکنگ جاری،بابر اعظم دوسری پوزیشن پر موجود