آپریشن جعفر ایکسپریس مکمل؛33 دہشتگرد ہلاک،4ایف سی جوانوں سمیت25شہری شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)آپریشن جعفر ایکسپریس کامیابی سے مکمل کرلیا گیا،تمام 33 دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے گئے ،آپریشن کے دوران 21 عام شہری اور اور 4 ایف سی کے جوان شہید ہوئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ 11مارچ کودہشتگردوں نےبولان میں ریلوےٹریک کونشانہ بنایا،ریلوے میں 440مسافرسوارتھے،ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہناتھا کہ مرحلہ وار مغویوں کو رہا کرایا گیا ،کل شام100کےلگ بھگ مسافروں کوبازیاب کروایاگیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکا مزید کہناتھا کہ دہشتگردمسافروں کوانسانی ڈھال کےطورپراستعمال کررہےتھے،آپریشن ختم ہوچکاہےاورتمام دہشتگرد مارےجاچکےہیں،ہلاک دہشتگردوں کی تعداد33تھی،21مسافردہشتگردوں کی بربریت کاشکارہوئے،ایف سی کے4جوانوں کودہشتگردوں نےشہیدکیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہناتھا کہ دہشتگردوں کوکسی صورت اپنےقدم جمانےنہیں دیں گے،دہشتگردوں کادین اسلام سےکوئی تعلق نہیں۔