ابیٹ آباد :سکول وین کھائی میں جاگری ، 2 افراد جاں بحق،11 بچے زخمی

Mar 12, 2025 | 15:40:PM
ابیٹ آباد :سکول وین کھائی میں جاگری ، 2 افراد جاں بحق،11 بچے زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )  ابیٹ آباد میں سکول وین گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق، جبکہ 11 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

افسوسناک حادثہ نواں شہر کے قریب پیش آیا، جہاں سکول وین بگنوتر سے ایبٹ آباد آ رہی تھی، اسی دوران وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کرگہری کھائی میں جاگری، حادثے میں ڈرائیور اور ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ 11 بچے زخمی ہوگئے۔ 

مقامی افراد اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیموں نے زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپیلکس اور بے نظیر شہید ہسپتال منتقل کردیا ۔