بھارت: اولاد کے نام کیساتھ والدہ کا نام لکھنا لازمی قرار

Mar 12, 2024 | 23:19:PM
بھارت: اولاد کے نام کیساتھ والدہ کا نام لکھنا لازمی قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی ریاست مہارشٹرا کی حکومت نے تمام دستاویزات میں اولاد کے نام کے ساتھ والدہ کا نام لکھنا بھی ضروری قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ تمام سرکاری دستاویزات میں والدہ کا تمام بھی شامل کیا جائے گا، اس فیصلے پر عمل درآمد یکم مئی 2024 سے کیا جائے گا، مہاراشٹرا کی کیبنٹ کی جانب سے فیصلے کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر 9 چھٹیاں، عوام کی موجیں لگ گئیں

حکومتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری دستاویزار میں جن میں برتھ سرٹیفکیٹ، تعلیمی دستاویزار، جائیداد کے دستاویزات، آدھار کارڈ اور پرائمری اکانٹ نمبر کارڈ پر بھی والدہ کا نام بھی لکھا جائے گا۔

قبل ازیں 2018 میں انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا تھا کہ پرائمری اکانٹ نمبر کے درخواست فارم پر والد کا نام لکھنا ضروری نہیں ہے، یہ فیصلہ ان لوگوں کے لیے کیا گیا ہے، جو کہ سنگل مدر ہیں جبکہ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسس نے بھی قوانین میں اصلاحات کر کے والدہ کا نام شامل کرنے کا اعلان کیا تھا جس سے سنگل مدرز مستفید ہو رہی ہیں۔