سعودی عرب: ایک دن میں ریکارڈ 81 افراد کو سزائے موت دیدی گئی

Mar 12, 2022 | 22:31:PM
سعودی ،عرب، سزائے، موت ،مجرم
کیپشن: سعودی عرب میں سزائے موت کا مجرم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب میں ایک دن میں ریکارڈ 81 افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی حکام کے مطابق سزائے موت پانے والے 81 مجرمان قتل و غارت اور دہشتگردی سمیت مختلف جرائم میں ملوث تھے۔سعودی عرب کی جدید تاریخ میں اس سے قبل اتنے افراد کو کبھی ایک ساتھ سزائے موت نہیں دی گئی۔ اس سے قبل جنوری 1980 میں خانہ کعبہ پر حملہ کرنے والے 63 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:انسٹاگرام نے اہم خبر دیدی، 8 کروڑ صارفین متاثر