اداکارہ ایشل فیاض کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں؛ ویڈیو میں خود ہی بتادیا

Mar 12, 2022 | 11:20:AM
اداکارہ ایشل فیاض کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں؛ ویڈیو میں خود ہی بتادیا
کیپشن: اداکارہ ایشل فیاض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ایشل فیاض کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی پسند اور شادی سے متعلق بات کر رہی ہیں۔ 

 شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایشل فیاض سے ایک شو کے انٹرویو  میں دلچسپ سوالات کئے گئے جن پر اداکارہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو ایشل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئرکیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شو کے میزبان نے شادی سے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’انڈسٹری میں اگر شادی کرنے کا موقع ملے تو کس سے کریں گی؟‘ 

ایشل نے جواب دیا کہ ’سارے تو پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں، میزبان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ان سے ہی شادی کرنا چاہتی ہیں آپ شادی شدہ افراد سے۔؟‘ 

ایشل نے میزبان سے سوال کیا کہ آپ شادی شدہ ہیں، اس پر میزبان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جی دو بچے ہیں میرے میں اتنا شادی شدہ ہوں۔‘ 

میزبان نے کہا کہ میں سمجھ گیا انڈسٹری میں آپ کن سے شادی کرنا چاہتی ہیں اس پر ایشل نے کہا کہ آپ بتائیں وہ کون ہیں؟ میزبان نے کہا کہ کیا ان کا پروڈکشن ہاؤس ہے، ایشل نے کہا کہ نہیں پھر فوری انہوں نے اداکارہ حمزہ علی عباسی کا نام لیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے سامنے آنے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کئے جارہے ہیں۔