نوبیاہتا بیٹی اور داماد کا قتل، تہرے قتل کے بعد بے رحم باپ غائب ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد اقبال رانا)گوجرانوالہ میں ظالم باپ نے چند ماہ کی بیاہتا شادی شدہ بیٹی، اس کے شوہر اور ملازم کو قتل کر دیا۔ قاتل واردات کے بعد ساری فیملی کو ساتھ لے کر روپوش ہو گیا۔
گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ میں تین افراد کو قتل کر نے کا المناک واقعہ آج جمعہ کے روز رپورٹ ہوا ۔
گوجرانوالہ کینٹ پولیس سٹیشن کے حکام نے بتایا کہ قاتل نے اپنی بیٹی فائزہ، داماد وحید اور اپنے ملازم کو قتل کر دیا۔
باپ کی بے رحمی کا نشانہ بن کر قتل ہونے والی خاتون فائزہ طارق نےکالیکی منڈی کے عبدالوحید سے عید الفطر عید پر شادی کی تھی۔ قاتل نے دھوکے سے بیٹی اور داماد کو گھر پر بلایا اور بے رحمی سے قتل کر ڈالا۔
قاتل طارق اپنی بیٹی فائزہ اس کے خاوند وحید کو اپنی پسند سے شادی کرنے کی سزا دینے کے لئے قتل کیا اور جرم کو چھپانے کے لئے اپنے ملازم کو بھی قتل کرنے کے بعد اپنے گھر والوں کو ساتھ لے کر کہیں روپوش ہو گیا۔
گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ میں تہرے قتل کی اس لرزہ خیز واردات سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان