’یہ پرانےلفظوں کاگورکھ دھندہ  ہے‘وفاقی بجٹ پرملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاردعمل

Jun 12, 2026 | 19:37:PM
’یہ پرانےلفظوں کاگورکھ دھندہ  ہے‘وفاقی بجٹ پرملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاردعمل
کیپشن: قائم مقام صدر ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اظہر جاوید بلوچ دیگر صنعت کاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زید زُہیب بخاری) وفاقی بجٹ 2026-27 پیش ہونے کے بعد ایف پی سی سی آئی اور مختلف چیمبرز آف کامرس کی قیادت نے بجٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر اظہر جاوید بلوچ نے بجٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ پرانے لفظوں کا گورکھ دھندہ  ہے اور انہوں نے کہا کہ دو سے تین گھنٹے ضائع ہوئے،ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے پر توجہ نہیں دی گئی، جبکہ بجلی، گیس اور پیٹرول کے نرخ فوری کم ہونے چاہئیں،انہوں نے شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ پر لانے، حکومتی اخراجات کم کرنے اور قرضوں پر انحصار گھٹانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیٹرول پر لیوی بڑھا کر قیمتیں بڑھائی جاتی ہیں، جبکہ صنعتی شعبہ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے،سپر ٹیکس میں کمی ایک مثبت قدم ہے  تاہم مہنگائی اور علاج معالجے کی ادویات عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں،کینسر کی ادویات کو امیر تک بھی نہیں خرید سکتا۔