سینٹ کیلئے مختص بجٹ میں 61کروڑ 54لاکھ روپے کا اضافہ 

Jun 12, 2026 | 19:23:PM
سینٹ کیلئے مختص بجٹ میں 61کروڑ 54لاکھ روپے کا اضافہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) سینٹ کیلئے مختص بجٹ میں 61کروڑ 54لاکھ روپے کا اضافہ  کردیاگیا۔

سینٹ کا بجٹ 9ارب 67کروڑ ایک لاکھ 9ہزار روپے تجویز کیا گیا ہے،گزشتہ سال سینٹ کا بجٹ 9ارب 5کروڑ 46لاکھ 80ہزار روپے مختص تھا ۔

ممبران سینٹ کی تنخواہوں کی مد میں مختص بجٹ میں  ایک کروڑ 43لاکھ کا اضافہ تجویز  کیا گیا،ممبران سینٹ کی تنخواہوں کیلئے بجٹ 41کروڑ77لاکھ روپے تجویز کیا گیا ہے،گزشتہ سال تنخواہوں کی مد میں 40کروڑ 33لاکھ روپے بجٹ مختص کیا گیا تھا ۔

ممبران سینٹ کے اخراجات کی مد میں 15کروڑ روپے اضافے کی تجویز ہے،چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین اور انکے سٹاف کے اخراجات کی مد میں بجٹ میں 2کروڑ92لاکھ روپے اضافے کی تجویز ہے،چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین اور انکے سٹاف کے اخراجات کی مد میں 21کروڑ 89لاکھ 36ہزار روپے تجویز کئے گئے ہیں،گزشتہ سال چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین اور انکے سٹاف کے اخراجات کی مد میں 18کروڑ 96لاکھ 64ہزار روپے مختص تھا ۔

قائد ایوان اور حزب اختلاف کے اخراجات کی مد میں 36لاکھ روپے اضافے کی تجویز ہے،چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین اور انکے سٹاف کے اخراجات کی مد میں 10کروڑ 48لاکھ 11ہزار روپے تجویز کئے گئے ہیں،گزشتہ سال چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین اور انکے سٹاف کے اخراجات کی مد 10کروڑ 12لاکھ 8روپے مختص تھا ۔

قائمہ کمیٹیوں کے اخراجات کی مد میں 13کروڑ 76لاکھ روپے اضافہ تجویز کیا گیا ہے،سینٹ میں تحائف اور انٹرٹینمنٹ کی مد میں 60لاکھ روپے اضافہ تجویز کئے گئے ہیں،تحائف و انٹرٹینمنٹ کے لئے بجٹ ایک کروڑ چالیس لاکھ تجویز کیا گیاہے،گزشتہ سال تحائف و انٹرٹینمنٹ کے لئے 80لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مزدوروں کی بھی سنی گئی، تنخواہوں میں بڑے اضافہ کا اعلان

دیگر کیٹیگریز: بجٹ - پاکستان - قومی
ٹیگز: