جائیداد کی خرید و فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی بجٹ میں جائیداد کے شعبے کو ریلیف دینے کے لیے خرید و فروخت پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں نمایاں کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق جائیداد کی خرید پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2.5 فیصد سے کم کر کے 1.25 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ جائیداد کی فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس 5.5 فیصد سے کم کر کے 2.75 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
فیصل آباد کے پراپرٹی شعبے سے وابستہ حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں اس کمی کا براہِ راست فائدہ فائلر کمیونٹی کو حاصل ہوگا، جس سے جائیداد کی خرید و فروخت کی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔
ماہرین کے مطابق مجوزہ اقدامات سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ ملنے اور کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آنے کے امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :وفاقی بجٹ میں سندھ کی سڑکوں کیلئے کون سی رقوم مختص ہوئیں؟