ایران نے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے دفاعی تیاریاں تیز کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کی جانب سے حملے کی دھمکیوں کے بعد ایران نے بھی اپنے دفاع کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ایران کے خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادے نے بدھ کےروز کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت دفاع نے گزشتہ ہفتے 2 ٹن وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔انہوں نے کامیاب میزائل تجربے کو ایران کی دفاعی صلاحیتیوں کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے دفاعی امور میں بہت اچھی پیش رفت کی ہے اور ہماری افواج مکمل طور پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ایرانی وزیر دفاع جنرل ناصر زادے نے مزید کہا کہ یہ تجربہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے دوران دفاعی تیاریوں کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور اسرائیل نے ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع امریکا کو بھی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل والو سن لو پہلے سے زیادہ طاقتور اور تباہ کُن جواب دیا جائیگا،ایرانی کمانڈر کی وارننگ