امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار سے ملاقات , باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امریکی سفارتخانہ کی ناظم الامور نٹالی بیکر نے آج نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی, جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار سے بین الاقوامی فورمز، خصوصاً اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستانی رکنیت (2025-2026) کے تناظر میں، مشترکہ اہداف اور امریکہ کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں جانب سے پاکستان اور امریکہ کے دیرینہ شراکت دارانہ تعلقات کو علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لئے اہم قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل والو سن لو پہلے سے زیادہ طاقتور اور تباہ کُن جواب دیا جائیگا،ایرانی کمانڈر کی وارننگ