آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی جنوبی افریقا کے خلاف 6 وکٹیں،43 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انٹرنیسشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن فائنل کے دوسرے روز آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے جنوبی افریقا کے خلاف 6 وکٹیں لے کر 43 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں لارڈز کے تاریخی میدان میں جاری فائنل میں آسٹریلوی کپتان نے 28 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کر کے کپتان بولر بن گئے اور دوسرے فاسٹ بولر کپتان بن گئے ہیں۔لیکن پیٹ کمنز کم رنز دینے کی وجہ سے فہرست میں پہلے نمبر آگئے اور انہوں نے 43 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
واضح رہےکہ اس سے قبل 1982 میں انگلینڈ کے کپتان باب ولس نے بھارت کے خلاف 101 رنز دے کر 6 وکٹیں اور نیوزی لینڈ کے کپتان ڈینیئل ویٹوری نے 69 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔اس طرض پیٹ کمنز 6 وکٹیں لے کر لارڈز کے میدان میں دوسرے فاسٹ بولر کپتان بھی بن گئے ہیں اس سے قبل یہ کارنامہ انگلینڈ کے کپتان باب وِلس نے 1982 میں انجام دیا تھا۔اس کے علاوہ پیٹ کمنز نے پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کی بدولت ٹیسٹ کیریئر کی 300 وکٹیں بھی مکمل کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں:رواں سال شرح سود سنگل ڈیجیٹ میں آجائیگا، وزیر خزانہ نے قائمہ کمیٹی کو خوشخبری سنا دی