صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی 4.69 روپے سستی ہونیکا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی سستی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے، کے الیکٹرک کے بجلی ٹیرف میں کمی اپریل کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی گئی ہے۔
کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا 19 جون کو سماعت کرے گا، درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:18فیصد سیلز ٹیکس، سولر پینلز کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
حتمی اعداد و شمار نیپرا کی سماعت اور ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد سامنے آئیں گے۔