18فیصد سیلز ٹیکس، سولر پینلز کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ 

Jun 12, 2025 | 15:18:PM
18فیصد سیلز ٹیکس، سولر پینلز کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وفاقی بجٹ میں سولر پینلز پر 18فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز کے بعد سولر پینلز کی قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سولر پینل کی قیمت میں 3200روپے تک کا اضافہ  ہو گیاہے اور،فی واٹ30روپے والا سولر پینل 35.5وپے فی واٹ ہو گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلزٹیکس بڑھنے سے گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا خدشہ

دوسری جانب لاہور سولر ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے سولرپر سیلز ٹیکس کی تجویز کو مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاتھاکہ  درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار کردہ سولر پینلز کے درمیان مسابقت میں برابری کو یقینی بنانے کے لیے تجویز ہے کہ سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے،یہ اقدام پاکستان میں سولر پینلز کی مقامی صنعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔