صدرآصف زرداری سے آزاد کشمیراسمبلی کے وفد کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی ضروریات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران پر مشتمل وفد نے صدر مملکت کو آزاد کشمیر میں درپیش مسائل، عوامی مشکلات اور بنیادی سہولیات کی کمی کے حوالے سے آگاہ کیا،ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں اور سہولیات کی فراہمی پر بھی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:یقینی بنانا ہوگا کہ کوئی بچہ غربت کی وجہ سے مزدوری کرنے پر مجبور نہ ہو: صدر زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور خطے کے عوام کی فلاح کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔