ملک کے بیشترعلاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

Jun 12, 2023 | 21:41:PM
ملک کے بیشترعلاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
کیپشن: موسم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ۔ 
محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم دیر ، چترال ، مالاکنڈ، کوہستان ، کرم ،ایبٹ آباد، پشاور، کوہاٹ، بنوں ، وزیرستان،ڈی آئی خان اور گرد ونواح میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ،مری ،گلیات، خطہ پوٹھوہار ،نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ ،سرگودھا، منڈی بہاو¿الدین، فیصل آباد،قصور اور لاہور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،صوبے کے جنوبی اضلاع میں گردآلود ہوئیں آندھی چلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ایک اور بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑی نے لاتعلقی کااعلان کردیا
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،تاہم بارکھان ، قلعہ سیف اللہ ،قلات، خضدار،لسبیلہ ، خاران، پنجگور، مکران اور آوران میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، میر پور خاص،ٹھٹھہ، بدین ، مٹھی،حیدرآ باد، کراچی، نگرپارکر، اسلام کوٹ اور گردو نواح میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ، پی ٹی آئی کے 38رہنماﺅں نے بغاوت کردی