نوابشاہ پولیس کا انوکھا کارنامہ، منشیات فروشی کے الزام میں 8 سالہ بچہ گرفتار

Jun 12, 2023 | 12:45:PM
نوابشاہ پولیس کا انوکھا کارنامہ، منشیات فروشی کے الزام میں 8 سالہ بچہ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر خانزادہ) نوابشاہ کی تحصیل سکرنڈ میں پولیس نے بااثر منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کی بجائے 8 سالہ معصوم بچہ گرفتار کرلیا۔

8 سالہ معصوم بچے واجد علی رند کو منشیات کیس میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایف بی آر نے جعلی انوائسز بنانے والا نیٹ ورک پکڑ لیا

اس حوالے سے پولیس کا مؤقف ہے کہ بچے سے نشہ آور سپاری برآمد ہوئی جس پر کارروائی کی گئی۔

خیال رہے کہ نوابشاہ اور آس پاس کے علاقے میں منشیات اور شراب کھلے عام بیچی جارہی ہیں جن کے خلاف پولیس کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی جارہی۔