عامر لیاقت ملک چھوڑ کر کہاں جانا چاہتے تھے؟ پتہ چل گیا

Jun 12, 2022 | 19:03:PM
تحریک انصاف ، رکن قومی اسمبلی، عامر لیاقت، ملک چھوڑ، کہاں جانا چاہتے تھے
کیپشن: عامر لیاقت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت تیسری اہلیہ کی ناراضگی اورسوشل میڈیا پر تضحیک کے بعدملک چھوڑ کر کہاں جانا چاہتے تھے، 24 نیوز نے پتہ چلا لیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایم این اے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے انتقال سے کچھ روز قبل ایک ویڈیو بیان دیا تھا کہ وہ پاکستان چھوڑ کرجارہے ہیں اور واپس نہیں آئیں گے، عامرلیاقت کہاں جاناچاہتے تھے؟24 نیوز نے پتہ لگا لیا۔عامر لیاقت ملک چھوڑ کر ہالینڈ جانا چاہتے تھے،ہالینڈ کیلئے انہوں نے پارسپورٹ بھی جمع کروا رکھا تھا۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کو صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ کلفٹن کے نواحی علاقے جامع مسجد غازی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ میں معروف سیاستدان عمران اسماعیل اور فاروق ستار سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ نمازِ جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی سڑک پر ڈانس کی ویڈیو وائرل