آج موسم کیسا رہے گا۔۔۔؟محکمہ موسمیات نے نوید  سنا دی 

Jun 12, 2021 | 09:17:AM
آج موسم کیسا رہے گا۔۔۔؟محکمہ موسمیات نے نوید  سنا دی 
کیپشن: موسم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے آنے والے دو دنوں میں بارش کی نوید  سنا دی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے ۔ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد کے قریب ہے جبکہ کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے ، رات کے اوقات میں بونداباندی کا امکان ہے۔شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حررات 34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے ۔جنوب مغربی سمت سے ہوا 16 ناٹیکل میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

 دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ باغ آزاد کشمیر میں ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ادھر مانسہرہ میں شوگران روڈ پر سیاحوں کی گاڑی پر درخت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 57 افرادجاں بحق۔۔ 1194 نئے مریض