جی بی اے 15 میں ری پولنگ، آئی پی پی امیدوار محمد دلپذیر کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)جی بی اے 15 دیامر میں سپریم اپیلیٹ کورٹ کے حکم پر ری پولنگ کا نتیجہ آگیا ہے جس کے تحت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدوار محمد دلپذیر 6 ہزار 33 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
محمد دلپذیر مجموعی طور پر 6033 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے۔ محمد دلپذیر نے تھک لوشی فیملی پولنگ اسٹیشن سے 114 ووٹ حاصل کیے۔ محمد دلپذیر کی کامیابی کا فارم 49 جاری کردیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مفتی ولی الرحمٰن 4,639 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے بشیر احمد مجموعی طور پر 4,109 ووٹ حاصل کر سکے۔
محمد دلپذیر کی کامیابی سے گلگت بلتستان اسمبلی میں آئی پی پی کی نشستوں کی تعداد 7 ہوگئی ۔ اس طرح آئی پی پی گلگت بلتستان کی تیسری بڑی پارلیمانی جماعت کیساتھ حکومت کی اتحادی جماعت بن گئی۔
یہ بھی پڑھیں :وزارتِ خزانہ نے یوروبانڈ اور پانڈا بانڈ سے متعلق خبروں کو گمراہ کن قرار دیدیا