عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں: مریم نواز کا ’’ عالمی یوم امید‘‘ پر پیغام

Jul 12, 2026 | 10:51:AM
 عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں: مریم نواز کا ’’ عالمی یوم امید‘‘ پر پیغام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’عالمی یومِ امید‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امید انسان کو مشکلات سے لڑنے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’’عالمی یومِ امید‘‘  کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اگر انسان ہمت اور حوصلے سے کام لے تو امید کی روشنی یقین کے چمکتے سورج میں بدل جاتی ہے، ان کے بقول امید ایک ایسا جذبہ ہے جو انسان کو ہر مشکل کے باوجود آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ زندگی میں مشکلات اور چیلنجز کتنے ہی بڑے کیوں نہ ہوں، امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے، امید ہی انسان کو مایوسی کے اندھیروں میں بھی روشنی کی کرن تلاش کرنے کا حوصلہ دیتی ہے۔

مزید پڑھیں:گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند ہوں گی، لاہور میں آج جنرل ہولڈ اپ کا اعلان