جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی چل بسے

Jul 12, 2025 | 13:51:PM
جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق  3 جولائی کو جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ہونے والے حملے میں ڈی ایس پی رخمین خان بھی زخمی ہوئے تھے جو نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، رخمین خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے جن کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں آئی جی کے پی ذوالفقارحمید اور سی سی پی او پشاور قاسم خان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر آئی جی کے پی ذوالفقارحمید نے کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کےحوصلے پست نہیں کر سکتے، ہمیں پولیس افسران اور اہلکاروں پر فخر ہے، ہمارے افسران اور جوانوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔