پاکستان اورآذربائیجان کے مابین قانونی تعاون کے معاہدے پر دستخط

Jul 12, 2025 | 13:13:PM
پاکستان اورآذربائیجان کے مابین قانونی تعاون کے معاہدے پر دستخط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اور آذربائیجان کے مابین قانونی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نےآذربائیجان کے شہرباکو میں آذربائیجان کے وزیراعظم علی ہیدیات اوغلو اسدوف سےملاقات کی،ملاقات میں تعاون کے مفاہمتی معاہدے میں قانونی شعبوں میں مشترکہ کوششوں،ادارہ جاتی صلاحیت‌ سازی اور تجربات کے تبادلے کے لیےجامع فریم ورک وضع کیا گیا،قانونی اصلاحات،عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اورتنازعات کےمتبادل حل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اعظم نذیر تارڑ آذربائیجان کے وزیر انصاف،چیف جسٹس سپریم کورٹ سےبھی ملے۔