سوات کے سیاحتی علاقے میں گاڑی کھائی میں گر گئی،11 افراد جاں بحق

Jul 12, 2022 | 19:41:PM
سوات، سیاحتی علاقے، گاڑی کھائی میں گر گئی، 7افراد جاں بحق،
کیپشن: سوات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوات کے سیاحتی علاقے گبین جبہ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے سیاحتی مقام گبین جبہ میں عید کے تیسرے روز انتہائی افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں سوزکی پک اپ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
 ریسکیو 1122 کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقہ درشخیلہ کے مقامی سیاح سوزکی پک اپ میں گبین جبہ جا رہے تھے کہ اچانک بریک فیل ہونے سے گاڑی گہری کھائی میں جا گری،گاڑی میں 14 افراد سوار تھے، حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین شدید زخمی افراد کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق افراد میں عمران، اکبر شاہ، ذاکر، شفیق خان، عبدالرحمان شعیب، عمر شاہ، جاوید موسیٰ خان اور مراد خان کے علاوہ دیگر شامل ہیں، ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے ایک اور وزیر نے استعفیٰ دےدیا