فریج سے اشیا کھانے پر مالکوں کا گھریلو ملازمین پر وحشیانہ تشدد، ایک جاں بحق

Jul 12, 2022 | 12:39:PM
فریج ،اشیا ،کھانے ،مالکوں ،گھریلو ،ملازمین ،وحشیانہ ،تشدد، جاں بحق
کیپشن: فریج سے اشیا نکال کر کھانے پر مالکوں نے تشدد کرکے ایک بچے کو جاں بحق کردیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کم سن گھریلو ملازمین پر وحشیانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں ایک کم سن ملازم جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں بھائی ایک سال سے ڈیفنس میں ایک گھر میں کام کررہے تھے جہاں دونوں بچوں پر تشدد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں کمسن ملازم بھائیوں پر تشدد کا مقدمہ درج کرکے خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی بارش متاثرین کے لیے وزیراعظم کا بڑا اعلان

پولیس  کا کہنا ہےکہ ملزمان نے بچوں کے ورثاکا جو نمبر دیا وہ بند ہے۔ 

ملزمان نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ بچوں کو فریج سے اشیا کھانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔