اگلے ہفتے سے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان
کیپشن: بارش و برفباری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بارش کا بالکل امکان نہیں ۔ ہفتے کے اختتام پر بادل آنا شروع ہو جائیں گے ، آئندہ ہفتے بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ ہو گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عموما سردی جنوری کے مہینے میں ہی پڑتی ہے، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند کی وجہ سے سردی بڑھی۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات نے 16 سے 25 جنوری کے دوران شدید سردی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ 16 سے 25 جنوری کے دوران تاریخی سردی کی کوئی لہر متوقع نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل،سٹیٹ بینک نے اہم بیان جاری کردیا