پتنگ بازی کیلئے رجسٹریشن؛کتنی درخواستیں منظورکتنی ردہوئیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
( طاہر جمیل خان )بسنت پر پتنگ بازی کے لیے ای بز ایپ پر مینوفیکچررز، ٹریڈرز، سیلرز اور ایسوسی ایشنز کی جانب سے درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پتنگ سازوں اور فروخت کنندگان کیلئے ای بز ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل رجسٹریشن کے لئےفروخت کنندگان کی موصول ہونے والی 530 درخواستوں میں سے 340منظور ہو گئیں،161 کی جانچ پڑتال جاری ہے اور29 فروخت کنندگان کی درخواستیں منسوخ کر دی گئیں۔
مینوفیکچررز کی 328 درخواستوں میں سے 218 منظور کر لی گئیں،90 درخواستوں پر جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے اورایس او پیز پر پورا نہ اترنے والی 19 مینوفیکچررز کی درخواستیں ردکردی گئیں۔
تاجروں کی 124 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 87 منظوراور 7 ردہوگئیں جبکہ 30 درخواستوں پر انسپکشن جاری ہے۔
کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی 11 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 5 منظور ہوئیں،3 درخواستوں کی انسپیکشن جاری ہے اور 3 کو رد کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سوناآج بھی ہزاروں روپے مہنگا، تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا
رجسٹرڈ کاروبار 30 دسمبر سے قانونی ذرائع سے کام کر سکتے ہیں،پتنگ اور ڈور فروخت کی اجازت یکم فروری سے ہو گی،پتنگ بازی کی اجازت صرف 6 تا 8 فروری 2026 کی مقررہ تاریخوں میں ہے،مینوفیکچررزکو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کاروباری مراکز پر نمایاں جگہ پر آویزاں کرناہوگا۔