پی ایس ایل 9 کب شروع ہوگا؟ کس شہر میں کتنے مقابلے ہوں گے؟ شیڈول جاری

Jan 12, 2024 | 19:42:PM
پی ایس ایل 9 کب شروع ہوگا؟ کس شہر میں کتنے مقابلے ہوں گے؟ شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل 9 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کا افتتاحی میچ 17 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، کیویز نے میدان مار لیا

لاہور اور راولپنڈی پی ایس ایل 9 کے 9، 9 میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ملتان میں پی ایس ایل 9 کے 5 اور کراچی میں 11 میچز کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا افتتاحی میچ لاہور میں کھیلا جائے گا اور پی ایس ایل 8 کی طرح پی ایس ایل 9 کے میچز بھی 2 مرحلوں میں ہوں گے۔