ضروری مصنوعات کی فروخت کیلئے ڈیجیٹل انوائس لازمی قرار دینے کا فیصلہ

Jan 12, 2024 | 16:00:PM
 ضروری مصنوعات کی فروخت کیلئے ڈیجیٹل انوائس لازمی قرار دینے کا فیصلہ، ڈیجیٹل انوائس کا اطلاق فاسٹ موونگ کنزیومرز گڈذ کی فروخت پر ہوگا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) ضروری مصنوعات کی فروخت کیلئے ڈیجیٹل انوائس لازمی قرار دینے کا فیصلہ، ڈیجیٹل انوائس کا اطلاق فاسٹ موونگ کنزیومرز گڈذ کی فروخت پر ہوگا۔ 

ایف بی آر  کی جانب سے جاری کردہ  نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

نوٹفیکیشن  کے مطابق روزمرہ استعمال کی کئی اشیاء فروخت کرنے پر ڈیجیٹل انوائس کی شرط ہوگی۔ رجسٹرڈ افراد کو سیلز ٹیکس انوائس الیکٹرانکلی جمع کرانا ہوگی۔ فیصلے کا اطلاق اشیائے ضروریہ کے درآمد کنندگان، مینیوفیکچررز پر ہوگا۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء فروخت کرنے والے ہول سیلرز، ڈیلرز پر اطلاق ہوگا۔

مزید پڑھیں: غیر قانونی اور سمگل شدہ سگریٹس معیشت کیلئے نقصان دہ، ایک سال میں 300 ارب چٹکھا گئے

اشیاء بلک میں درآمد اور سپلائی کرنے والے ریٹیلرز پر بھی فیصلہ لاگو ہوگا۔ ادویات کی مینوفیکچرنگ، امپورٹ، ریٹیل اور ہول سیل پر ڈیجیٹل انوائس لازمی ہوگی۔ بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر اشیاء کے مینوفیکچررز، امپورٹرز کیلئے ڈیجیٹل انوائس لازمی ہوگی۔ اطلاق ہوم کیئر اور ڈیری مصنوعات کے ہول سیلرز، ڈیلرز اور ریٹیلرز پر ہوگا۔

سیریلز، چھوٹے بچوں کی خوراک کی فروخت، فروزن ڈیزرٹس کی فروخت پر بھی ڈیجیٹل انوائس لازمی ہوگی۔ فاسٹ موونگ کنزیومرز گڈز کے تاجروں پر ڈیجیٹل انوائس لازمی ہوگی۔