انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگاہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر معمولی سستاجبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی ۔انٹر بینک میں ڈالر 279.66 روپے سے کم ہوکر 279.65 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 پیسے بڑھ کر 280.72 روپے ، یورو96 پیسے سستاہوکر 335.38 روپے ، برطانوی پاونڈ 90 پیسے کمی سے 385.28 روپے ، یو اے ای درہم 2 پیسے کم ہوکر 77.27 روپے، سعودی ریال 1 پیسے بڑھ کر 75.38 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں کیلئے آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس حاصل کرنے کا سنہری موقع