پی ٹی آئی رہنما سردار تبارک علی ن لیگ میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار تبارک علی ن لیگ میں شامل ہو گئے۔
آزاد کشمیر میں متوقع انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی،اس دوران مظفرآباد ڈویژن کے حلقہ کوٹلہ سے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما سردار تبارک علی نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔
اس موقع پر منعقدہ شمولیتی تقریب میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینیئر امیر مقام مہمانِ خصوصی تھے،جنہوں نے سردار تبارک علی کو مسلم لیگ ن کا مفلر پہنا کر جماعت میں باضابطہ شامل کیا۔
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے سردار تبارک علی کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والی جماعت مسلم لیگ ہے اور نواز شریف کے دور میں ملک کو استحکام ملا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان عالمی سطح پر نمایاں ہوا اور اسلامی دنیا کی مضبوط آواز بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی صحت، پی ٹی آئی آج آپشنز پر غور کرےگی، سہیل آفریدی