بانی پی ٹی آئی کی صحت، پی ٹی آئی آج آپشنز پر غور کرےگی، سہیل آفریدی

Feb 12, 2026 | 18:14:PM
بانی پی ٹی آئی کی صحت، پی ٹی آئی آج آپشنز پر غور کرےگی، سہیل آفریدی
کیپشن: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی سہیل آفریدی نے اپنے معاونِ خصوصی شفیع جان، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر علی خان، تیمور سلیم جھگڑا اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ   کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا لیڈر اس وقت تکلیف میں ہے، ہمارے پاس آپشنز ہیں جس پر غور کیا جا رہاہے، آج ہماری پارٹی کی کور کمیٹی، پارلیمانی کمیٹی، اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کی میٹینگ ہو  رہی ہے،  آس پر ہم لائحہ عمل بنائیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا،  900 دن سے زیادہ ہو گئے، عمران خان کی طرف سے صحت کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی، آج اگر ہم آپ کو مدعو کر رہے ہیں تو اس مطلب ہے کہ بات سیریس ہے۔ اس حوالے سے ہم بھی سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے۔  

سہیل آفریدی نے کہا،  ہم نے مل کر پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کے لئے آواز اٹھانی ہے۔ ناجائز حکومت کے چنگل سے انہیں آزاد کروانا ہے۔ اس وقت وہ آواز ہمیں نظر نہیں آرہی، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا لیڈر اس وقت تکلیف میں ہے،  ہمارے پاس آپشنز ہیں جس پر غور کیا جا رہاہے۔

  ہم اپنے ورکر کے آگے سے ہٹ گئے تویہ آپ کو چھوڑیں گے نہیں، جنید اکبر 

جنید اکبر صدر کے پی کے پی ٹی آئی  نے کہا،  پی ٹی آئی کے بانی نے کبھی اپنی بیماری کا ذکر نہیں کیا۔ سب سے پہلے ہمارے لئے بانی کی صحت ہے۔

جنید اکبر نے بتایا کہ ہمارے ایک ایم این اے عادل بزائی لیفوما ہو گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ ان کا علاج باہر ہو گا ۔  میں آج ایک دو وفاقی وزرا سے بھی ملا ہوں لیکن ان کے ہاتھ کھڑے ہیں۔ آپ سب لوگوں کو پتا ہے کہ اس سب کے پیچھے کون ہے۔ 

جنید اکبر نے کہا، آپ ہمیں ننگا کریں، ہمارے پر ایف آئی ار کاٹیں، اس سے ہمارے دل میں آپ کے لئے نفرت بڑھے گی۔ہم آپ سے نفرت کرتے ہیں۔ ہمیں آپ ملی نغموں کے پیچھے لگائیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان vs انڈیا؛ ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا بہترین بیٹ کس کے پاس ہے، پلہ کس کا بھاری رہےگا؟ 

جنید اکبر نے کہا، اداروں کا یہ کام نہیں ہے کہ اس کو اٹھاؤ ، اس کو لگاؤ۔آپ کا کام ہمیں تحفظ فراہم کرنا ہے۔سب کو پتا ہے چور لٹیروں کو ہم پر کس نے مسلط کیا ہے۔ میں پرو اسٹبلشمنٹ ہوں، لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ کا رویہ ہمارے ساتھ ایسا ہو۔  اس وقت تک میں آپ سے محبت نہیں کر سکتا جب تک آپ اپنا رویہ تبدیل نہ کریں۔میں آواز اٹھاتا ہوں تو اٹھایا جاتا ہوں۔ ہم  اپنے ورکروں سے گالیاں کھاتے ہیں کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ میرے ورکر اداروں سے لڑیں۔ جس دن ہم اپنے ورکر کے آگے سے ہٹ گئے اس دن یہ آپ کو چھوڑیں گے نہیں۔ جس دن اجازت کے بغیر یہ ورکر نکل آئے تو آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: سری لنکا میں قومی ٹیم کو پاکستانی شیف کی خدمات حاصل 

آؤ سب کو بھلا کر آگے بڑھیں ۔ پی ٹی آئی کا بانی بڑے دل کا مالک ہے۔ وہ سب کچھ معاف کر دے گا۔ ملک میں امن تب ہو گا جب ایسا لیڈر ہو گا جس کے پیچھے لوگ کھڑے ہوں۔

پورے پاکستان سے ردعمل سامنے آئے گا، سلمان اکرم راجا

اس پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ  نے کہا، ان کو معلوم تھا کہ بانی پی ٹی کی ایک آنکھ کی بینائی جاچکی ہے۔یہ قبیہ فعل تھا ، یہ بد حواس نظام ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا، ہمارے پاس آگے بڑھنے کے سوا کوئی راستہ نہیں  ہے۔ انشاء اللہ ایک دو دنوں میں واضح لائحہ عمل سامنے آئے گا ۔ ہر صوبے نے آگے بڑھنا ہے۔پورے پاکستان سے ردعمل سامنے آئے گا۔

سلمان اکرم راجا نے کہا، ہم پر امن لوگ ہیں، ہم آئین اور قانون کے دائرے میں قدم اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:  ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: بھارت میں بچی ہوئی کولڈ ڈرنک دوبارہ بوتلوں میں بھرکر بیچنے کی ویڈیو وائرل