مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں ہوگا

Feb 12, 2026 | 10:51:AM
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رمضان المبارک کاچانددیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں ہوگا۔
پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 29 شعبان 1447 ہجری کو چاند دکھائی دے سکتا ہے،چاند کی پیدائش 17 فروری شام 5 بجکر 1 منٹ پر ہوگی۔
 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 فروری کی شام بیشتر علاقوں میں مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہے گا،پنجاب میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بجکر 8 منٹ تک ہوگا، سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بجکر 24 منٹ تک ہوگا جبکہ بلوچستان میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بجکر 47 منٹ تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:عُمان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ حکومت نے اعلان کردیا
خیبرپختونخوا میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بجکر 13 منٹ ، آزاد کشمیر میں شام 6 بجکر 58 منٹ اور گلگت بلتستان میں چاند دیکھنے کا وقت شام 6 بجکر 53 منٹ تک ہوگا۔